زین الدین

اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کریں

مصنف : zainzf :: بتاریخ 14 Jan 2009

غزہ میں صہیونی فوج نے انیسویں روزبھی وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھیں‌،جس کے نتیجےمیں اب تک ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کےمطابق ایک ہزارفلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہداء میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی بھی شامل ہے ۔
اسرائیلی دہشت گردی پر امریکا، برطانیہ بھارت سمیت عالمی برادری نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، کسی کو نہتے فلسطینیوں ‌کا قتل عام نظر نہیں‌آرہا۔ اسلامی دنیا نے بھی محتاط رویہ اپنا رکھا ہے۔ تمام مسلم ممالک کو چاہیئے کہ کم از کم سفارتی سطح پرتو فلسطینیوں کی کھل کرحمایت کریں اوراسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیں۔

ان حالات میں‌بحیثیت ایک مسلمان ہماری بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ اسرائیل دہشت گردی کے خلاف ہرسطح آواز بلند کریں اور اس ظلم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیے۔ اپنے شہر میں‌ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کے علاوہ آپ فورمز پر ، بلاگز اور ویب سائٹس پر اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کراسکتے ہیں۔ ۔نیٹ پر احتجاج کی طرف افتخار اجمل بھوپال صاحب اور فہد بھائی(ابو شامل) نے توجہ دلائی ہے ۔

فہد بھائی کے بلاگ سے آپ اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف مذمتی پوسٹرز، اوتار، تصاویر اور آئیکونز وغیرہ حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ اسرائیل کی دہشتگردی کے خلاف اس ویب سائٹ پر جاکر ووٹ ڈال سکتے ہیں‌۔

زمرہ : حالات حاضرہ | 6 تبصرے »