زین الدین

اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کریں

مصنف : zainzf :: بتاریخ 14 Jan 2009

غزہ میں صہیونی فوج نے انیسویں روزبھی وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھیں‌،جس کے نتیجےمیں اب تک ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کےمطابق ایک ہزارفلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہداء میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی بھی شامل ہے ۔
اسرائیلی دہشت گردی پر امریکا، برطانیہ بھارت سمیت عالمی برادری نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، کسی کو نہتے فلسطینیوں ‌کا قتل عام نظر نہیں‌آرہا۔ اسلامی دنیا نے بھی محتاط رویہ اپنا رکھا ہے۔ تمام مسلم ممالک کو چاہیئے کہ کم از کم سفارتی سطح پرتو فلسطینیوں کی کھل کرحمایت کریں اوراسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیں۔

ان حالات میں‌بحیثیت ایک مسلمان ہماری بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ اسرائیل دہشت گردی کے خلاف ہرسطح آواز بلند کریں اور اس ظلم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیے۔ اپنے شہر میں‌ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کے علاوہ آپ فورمز پر ، بلاگز اور ویب سائٹس پر اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کراسکتے ہیں۔ ۔نیٹ پر احتجاج کی طرف افتخار اجمل بھوپال صاحب اور فہد بھائی(ابو شامل) نے توجہ دلائی ہے ۔

فہد بھائی کے بلاگ سے آپ اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف مذمتی پوسٹرز، اوتار، تصاویر اور آئیکونز وغیرہ حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ اسرائیل کی دہشتگردی کے خلاف اس ویب سائٹ پر جاکر ووٹ ڈال سکتے ہیں‌۔

6 تبصرے to “اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کریں”

  1. يوں نہ تھا ميں نے فقط چاہا تھا يوں ہو جائے » Blog Archive » چھوٹی سی بات کا کہنا ہے کہ:

    [...] اجمل صاحب نے جنوری 13 اور جنوری 14 اور پھر زین الدین نے جنوری 14 کو اپنی پوسٹ میں ایک ویب سائٹ کے لنک پر جا کر اسرائیل اور فلسطین کے [...]

  2. Langoo کا کہنا ہے کہ:

    My protest is to motivate people towards reading the post Conflict around Palestine. Most of the people who called Filisteenis as terrorists have now realized why things are happening from their side. They now know that it is a western game rather than Arab aggression, unlike they felt before.

  3. ابوشامل کا کہنا ہے کہ:

    عملی طور پر بھی احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی ضرورت ہے۔
    حوالہ دینے کا شکریہ۔

  4. شاہدہ اکرم کا کہنا ہے کہ:

    السلامُ علیکُم
    آپ نے مُظاہروں کی بات کی ہے تو بھائ میرے دُکھ صِرف اِس بات کا ہے کہ ہم بس یہی کر سکتے ہیں اور بس
    ہاں آپ نے کہا تھا کہ میرا بلاگ پہلے نہیں دیکھا تھا پِچھلے بلاگز برآمد ہو چُکے ہیں آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں اگر دیکھنا چاہیں تو
    خیر اندیش
    شاہدہ اکرم
    http://shahi.urdutech.net/

  5. تانیا رحمان کا کہنا ہے کہ:

    آج اوبامہ کا صدر بن جانا اور حلف برادی کی تقریب بھی ختم ہو گی ۔ پوری تقریر میں یہ آس لگائے بیٹھے رہئے کہ ابھی اوبامہ اپنی تقریر میں معصوم فلسطینوں کی آزادی کی خوشخبری بھی دے گا ۔ لیکن مایوسی گناہ ھے اس لیے ابھی انتظار ھے کہ سپر پاور امریکہ کا ایک فرعون تو چلا گیا ۔ اوبامہ کیا کرتا ھے ۔ مسلمانوں کے لیے اور خاص کر غزہ کے بے گناہ نہتے لوگوں کے لیے ۔

  6. عبدالقدوس کا کہنا ہے کہ:

    آپکا بلاگ پاکستان کے فورمز پاکستان کی آواز بلاگ اگریگٹر میں شامل کرلیا گیا ہے
    http://pak.net/galaxy/

اپنی رائے دیجیے

درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

XHTML: ان ٹیگز کے استعمال کی اجازت ہے: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>